حضرت موسی علیہ السلام کا واقعہ
حضرت ہارون علیہ السلام کا زمانہ پیدائش یہ وہ زمانہ تھا جب شاہان مصر کا لقب ” فرعون ” ہو ا کرتا تھا۔ فراعنہ کے اکتیس (31) خاندان مصر پر حکمران رہے ۔ یہ دور تین ہزار سال قبل مسیح سےشروع ہوکر 332 قبل از مسیح تک کا ہے ۔ حضرت ہارون ؑ کے زمانہ کا فرعون ” عمیس ثانی ” کا بیٹا ” مرتفاح ” ہے ۔جس کا دور حکومت 1293 ق م سے 1186 ق م کا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق مصری دارالآثار کے مصور اور اثری وحجری تحقیق کے بہت بڑے عالم “احمد یوسف احمد افندی نے ایک مضمون لکھا ہے ۔ جس کا خلاصہ نجاد نے قصص الانبیاء میں نقل کیا ہے ۔ ” مصری آثارقدیمہ نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ جس فرعون نے بنی اسرائیل کے ساتھ عداوت کا معاملہ کیا ا س نے بنی اسرائیل سے دو شہروں رعمیس اور فیثوم کی تعمیر میں خدمت کی ۔ اور کھدائی کے بعد ان دوشہروں کا پتہ لگ چکاہے ایک کتبہ سے ان کے نام فیثوم اور رعمیس معلوم ہوئے ۔ یہ دونوں شہر مصر کے بہترین حفاظتی قلعے تھے “ ان تمام باتوں کا مقصد یہ وہی حضرت موسیٰ ؑ اور ہارون ؑ کے زمانے کا فرعون “رعمیس دوم ” تھا جس میں آپ دونون پیغمبروں نے پرورش پائی ۔ رعمیس دوم اسی زمانے میں بہت بوڑھا ہوچکاتھا لہذا اس ن...